نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس کمیٹی

جمعہ 26 اپریل 2024 16:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ تعلیم کے کنٹرولر برائے مالاکنڈ کی طرف سے بنائی گئی ویجیلنس کمیٹی کے سربراہی میں ایس ڈی ای او لودان شاہد نےمیٹرک کےجاری امتحانات کےموقع پرضلع بھر کےمختلف امتحانی ہالوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پریس ڈی ای او لودان شاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ کمیٹی کے بہترمنصوبہ بندی کے تحت امتحانی ہالزمیں نقل کی روک تھام اورموبائل کے ذریعےغیرقانونی طورنقل جیسے لعنت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل ہمارے تعلیمی نظام میں ناسور کی طرح سرایت کر چکی ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہم نے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنالیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں قابل ذکرکامیابیاں ملی ہے اورانشاء اللہ مستقبل میں نقل کا خاتمہ کر دیں گے۔انہوں نے والدین اورطلباء سے درخواست کی کہ نقل کی روک تھام کیلئے ملاکنڈ بورڈ انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں