سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبر پختونخوا ضیاء الحق نے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ذیشان عبداللہ کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ، موٹر لائسنسنگ اتھارٹی، موٹر وہیکل ایگزامینر، ٹیکنیکل سٹاف اور وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشنز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد محکمہ ٹرانسپورٹ کی مجموعی کارکردگی اور ضلعی سطح پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا معائنہ کرنا تھا تاکہ لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جاسکے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایکسل لوڈ رجیم کو سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتی کی طرف سے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لانے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کو عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے بھرپور کوشش جاری ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں