مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا چترال کے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چترال کے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کی ناگہانی موت پر غم و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج صحافت کے درخشاں ستارے گل حماد فاروقی کی اچانک موت کا سن کر دل رنجیدہ ہوا،گل حماد فاروقی اکیلا تھا مگر اپنے آپ میں ایک لشکر تھا،وہ بغیر کسی لالچ کے اپنے پیشے سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے تھے ، دن ہو یا رات وہ چترال کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں