ملک لیاقت علی خان کی صدارت میں محکمہ بہبود آبادین بارے ای کچہری

صوبہ بھر سے عوام نے اپنے اپنے مسائل سے عہدیداران کو آگاہ کیا

منگل 30 اپریل 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے ای کچہری ڈائریکٹر یٹ جنرل بہبود آبادی حیات آباد میں منعقد ہوئی جس میں سیکر ٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عائشہ احسانن اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید عثمان اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ای کچہری میں صوبہ بھر سے عوام نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل سے عہدیداران کو آگاہ کیا۔ ای کچہری کا مقصد صوبہ بھر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ادارے کی کارکردگی کون مزید بہترکرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مثبت تجاویزکے ذریعین عوامن نے ادارے کی اس کاؤش کو سراہا۔ ای کچہری میں معاون خصوصی نے سیکرٹری بہبود ابادی کو تمام امور میں شفافیت اور عوام کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی اور اضلاع میں افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ ہدایت جاریں کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں