ٴموجودہ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے ،لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ فضل شکورخان

ٰعوام نے مسلسل تیسری بار خدمت کا موقع دیا ہے، عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے۔ صوبائی وزیر محنت

اتوار 12 مئی 2024 17:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے، عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ سے ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے، لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، خیبر پختونخوا کی عوام نے ہمیں مسلسل تیسری بار خدمت کا موقع دیا ہے، عوام کی امیدوں پر پورا اترینگے اور صوبے کے عوام کو بہتر طریقے سے ڈیلیور کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حجرے میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد کے بات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ہم آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہونگے۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے کہا کہ موجودہ نظام میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائینگے ،ایک ایسا نظام جہاں ہرعام و خاص کے مسائل فوری طور پر حل ہوں اور ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی آسانی سے ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں