ضلع مہمند کےقبائلی نوجوانوں میں آرٹس اورکلچر کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلع مہمند کےقبائلی نوجوانوں میں آرٹس اورکلچر کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام پاک فوج کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک ہفتہ پر مشتمل فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا،فوٹو گرافی کے مقابلہ میں ضلع مہمند اور لاہور کے نامور تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں طلباء نےضلع مہمند کےمختلف علاقوں میں قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا،طلباء نےعلاقےمیں موجود قدرتی وسائل اور علاقائ تہزیب و تمدن کو بھی اجاگر کیا۔ ایک ہفتہ پرمشتمل مقابلہ کے اختتام پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پوزیشنز لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں