سول سوسائٹی تنظیموں کا شیراز مہمند کے حق میں مظاہرہ

پیر 13 مئی 2024 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر اور مہمند کی سول سائٹی تنظیموں نے سماجی رہنما شیراز مہمند کے حق میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت سماجی کارکن جمیل خان، سرفراز مہمند اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے کہا کہ دو دن سے سوشل میڈیا پر شیراز مہمند اور اسکے ادارے کے خلاف جو پوسٹس شئیر کئے جارہے ہیں، سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں شیراز مہمند کے خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، کافی سالوں سے شبقدر میں منشیات کی روک تھام اور علاج میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، منشیات مافیا کو کوشش ہے کہ شیراز مہمند کی ساکھ کو نقصان پہنچائے لیکن شیراز مہمند نے کئی سالوں سے منشیات کیخلاف مہم جاری کر رکھی ہے اور انہوں نے اب تک اپنے سنٹر میں سینکڑوں کی تعداد میں منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج کیا ہے جس سے کئی خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور ان کیخلاف جو پروپیگنڈہ پھیلایا گیا ہے اسکی تحقیقات ہونی چاہئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں