دیر بالا، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، کمراٹ روڈ سرک جانے کے باعث بند

پیر 13 مئی 2024 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلع دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، کمراٹ روڈ بریکوٹ کے مقام پر سرک جانے اور کسی جگہ بیٹھ جانے کے باعث بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سیاحتی مقام کمراٹ کو جانے والی سڑک بعض مقامات پر بیٹھ گئی ہے جس سے سڑک نیچے گر جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے کمراٹ روڈ پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ضلع دیربالا میں سڑک بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے ہیں۔ اس سے کمراٹ، تھل، لاموتی سمیت درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں