چارسدہ اور مردان میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چارسدہ اور مردان میں فائرنگ واقعات کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ میں مردان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، مقتول ناظم جان محمکہ صحت میں ملازم تھے۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سٹی تھانہ چارسدہ میں رپورٹ درج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ضلع مردان میں کاٹلنگ روڈ پر رکشے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 خواتین جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔ فائرنگ میں ملوث ملزم مقتولہ کا شوہر ہے جبکہ فائرنگ سے ملزم کی سالی بھی جان بحق ہو گئی۔ پولیس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ میاں بیوی کا عدالت میں خلع کے لئے کیس چل رہا تھا۔ ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں