پشاور،پٹرول پمپ میں کم گیج اور ناقص معیار استعمال کرنے پر 65000 پینسٹھ ہزار روپے جرمانے اور مختلف پٹرول یونٹ کو سیل کر دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 21:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پٹرول پمپ میں کم گیج اور ناقص معیار استعمال کرنے پر 65000 پینسٹھ ہزار روپے جرمانے اور مختلف پٹرول یونٹ کو سیل کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو بنوںریاض احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر سب ڈویژن خیام ناصر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہو ئے ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ اور پٹرول یونٹ کے گیج چیک کئے۔

(جاری ہے)

مختلف دکانداروں کو کم گیج اور ناقص معیار رکھنے پر کل 65000 پینسٹھ ہزار روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دی۔ انہوں نے بازار احمد خان، اللّٰہ چوک، نیو اڈا، برما شیل چوک اور کاسے پل میں موجود پٹرول پمپ اور ڈھابے چیک کئے۔اس دوران شعیب پٹرول یونٹ کے مالک شعیب کو گرفتار کر کے تھانہ صدر منتقل کر دیا۔ اسی طرح واصف اور جمال پٹرول یونٹ بازار احمد خان روڈ،بلقیاز یونٹ اللّٰہ چوک اور دانش پٹرول یونٹ نیو اڈا کوگرانفروشی اور کم گیج رکھنے پر سیل کر دئیے گئے۔اس موقع پر انہوں نے تمام دکانداروں کو اپنا قبلہ درست کرنے کی تنبیہ بھی کردی۔ تاکہ گرانفروشی،ملاوٹ اور کم ناپ تول کو کنٹرول کیا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں