ڑ*مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے امریکی قونصل جنرل کی خصوصی ملاقات

منگل 14 مئی 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے منگل کے روز امریکہ کے قونصل جنرل شانتی مورے نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر امریکہ کے چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی معاملات، علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو امریکی قونصل جنرل کی طرف سے صوبے کے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مشیر خزانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے زیادہ سے زیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کی فلاح منصوبوں پر خرچ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت، معدنیات اور جنگلات سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اورخیبرپختونخوا حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری اور سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ، رمضان پیکیج سمیت صوبائی حکومت کے متعدد فلاحی منصوبوں کو سراہا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں