sمنرلز پالیسی بنانے و منرلز سیکٹر میں اصلاحات کا خیر مقدم

ظ*صوبہ خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا ‘ منہاج الدین

منگل 14 مئی 2024 20:40

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین شاہ اور سرپرست اعلی حاجی معمور خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے منرلز پالیسی بنانے اور منرلز سیکٹر میں اصلاحات لانے پر اظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سیکٹر کی ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور اس کی مجموعی ترقی سے نہ صرف ملک کو کثیر مقدار میں زر مبادلہ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے صوبہ خیبر پختونخواہ خاص کر ضم شدہ اضلاع کے معاشی ترقی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے بھی اس بات کی تائید کی کہ اپسیا کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اس معاملے میں جیمز اینڈ منرلز سیکٹر کے اہم سٹیک ہولڈر اپسیا کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ پالیسی سازی میں مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ترجیحی بنیاد پر مقامی تجربہ کار افراد کو معدنیات نکالنے کے ٹھیکے دیئے جائیں جس سے عوام میں حکومت کا بہتر تاثر پیدا ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں