پشاور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان کی ہدایت

ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان کا سمن، وارنٹ اور مثل مقدمہ کی تکمیل حوالہ سے تمام تھانہ جات کے جملہ محرران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقادکیا گیا

بدھ 15 مئی 2024 22:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان کا سمن، وارنٹ اور مثل مقدمہ کی تکمیل حوالہ سے تمام تھانہ جات کے جملہ محرران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن نے جملہ محرران کو ہدایات جاری کئے کہ سمن وارنٹ کی تعمیل بروقت کریں کسی بھی عدم تعمیل سمن وارنٹ کی وجہ سے اگر کسی کیس پر اثر پڑا تو اس محرر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے محرران کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دیں تھانہ جات میں عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے اپنے رویوں میں نرمی پیدا کر کے قانونی مدد کی حصول اور رپورٹ درج کرانے کیلئے آئے ہوئے افراد کی حوصلہ افزائی اور مظلوم کو قانونی داد رسی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں