ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کا عہدے سے معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

بدھ 15 مئی 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کا عہدے سے معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کو غیر قانونی طریقے سے عہدے سے معطل کیا گیاسیکرٹری ہیلتھ نے معطلی کا اعلامیہ جاری کیا سیکرٹری کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔

چیف سیکرٹری کے پاس اختیار ہوتا ہے سیکرٹری ہیلتھ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ ڈی جی کو معطل کریں۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر وقارنے کہا کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر معطل کیا گیا ہے۔ کوئی وجوہات بھی نہیں بتائے گئے اور درخواست گزار کو معطل کیا گیاایک رکن اسمبلی ہے وہ کھل عام کہتا ہے کہ اس کو میں نے سرکار میں نہیں چھوڑناہیمذکورہ ایم پی اے کا بیٹا گریڈ 17 میں محکمہ صحت میں ملازم ہے وہ اپنے بیٹے کو ڈی ایچ او بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے کہا کہ یہ انکوائری کرنا چاہتے ہیں تو کریں ہم اس کو جوائن کریں گی, ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف پہلے بھی دو انکوائریاں چل رہی ہے درخواست گزار وکیل شمائل بٹ نے جواب دیا کہ وہ دونوں انکوائریاں درخواست گزار کے حق میں فیصلہ ہوچکے ہیں۔ جسٹس شکیل احمد کا استفسار نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف چارج شیٹ یا الزامات کی فہرست ہے۔

نمائندہ محکمہ صحت نے کہا کہ چارج شیٹ ابھی نہیں دیااور الزامات کی فہرست بھی ہے اس میں ایک انکوائری تشکیل دیدی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کیا گیاجسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پشاور ابھی آپ کی حکومت کی ابتدا ہے آپ ایسا کام کریں کہ آپ کے لئے نیک نامی بنی, بدنامی نہ بنیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈی جی ہیلتھ معطلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں