چارسدہ انٹر چینج کے قریب کار پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق،ایک زخمی

بدھ 15 مئی 2024 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) چار سادہ انٹرچینج کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ترجمان موٹروے پولس کے مطابق ایم ون موٹرےپشاورتا اسلام آبادپر چارسدہ انٹرچینچ کےقریب پیش آنے واقعہ ابتدائی معلومات کے درینہ دشمنی کی وجہ سے پیش ایا ۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس اور چارسدہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر نعشوں اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔جاں بحق افرادمیں محمد طارق ولد مظفر خان ،حامد خان والدنورشاہ سکنان خٹ ترنگزئ جارسدہ ،شایان تاج ولد تاج سکنہ غنڈہ کرک شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں