بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، مشال اعظم یوسفزئی

بدھ 15 مئی 2024 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے زکوٰة و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں و حصوصی تعلیم مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ مختلف اضلاع کے اچانک دورے کیے جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں سخت ایکشن لیا گیا مستقبل میں بھی دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد صوبے کے مختلف اضلاع میں سماجی بہبود کے قائم اداروں و مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہیں۔بچوں و خواتین کے حوالے سے قوانین جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کروارہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی سمیت مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہدایات و احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں