لله*وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر انٹی گریٹڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین کی بند تنخواہیں جاری

بدھ 15 مئی 2024 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ہدایت پر انٹی گریتڈ ہیلتھ پروگرام کی تنخواہیں فوری ریلیز کردی گئیں۔ انٹی گریٹڈ ہیلتھ پروگرام کے نمائندہ وفد نے اس سے قبل وزیر صحت کو اپنی بند تنخواہوں بارے التماس کی تھی کہ ان کی تنخواہیں جلد سے جلد ریلیز کی جائیں۔ جس کے بعد وزیر صحت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرکے ان کی تنخواہیں ریلیز کرانے کے بعد رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کے احکامات کے بعد آئی ایچ پی کے 4000 سے زائد ملازمین کی مارچ کی تنخواہیں فوری جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سرپوائزرز، اور ڈرائیورز شامل ہیں۔ تنخواہوں کی ریلیز پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تنخواہ ملازم کا حق ہے اور ملازمین کی تنخواہیں بروقت دینگے۔ ملازمین کی تنخواہیں ہونگی تو کام کرینگے۔ آئی ایچ پی ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ماہانا 143 ملین روپے فنڈز درکار ہوتے ہیں۔ کوشش کرینگے کہ آئندہ تنخواہیں بروقت اد کی جائیں۔ پروجیکٹ کی توسیع یا مستقلی کا فیصلہ بجٹ تک ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں