ّ خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

بدھ 15 مئی 2024 20:55

ٓ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 21 مئی سے 29 مئی 2024 تک منعقد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایبلٹی ٹیسٹ جن پوسٹوں کے لیے منعقد کیے جائیں گے، ان میں محکمہ جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات میں انسٹرکٹر فارسٹری فیمیل BPS-17) (کی آسامیوں تحفظ ماحولیات ایجنسی میں کیمسٹ AIR بی پی ایس 17 نظامت اور نوجوانان میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر BPS-17) (اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسسٹنٹ BPS-16) (کی پوسٹوں،محکمہ کھیل،ثقافت سیاحت آثار قدیمہ عجائب گھر اور امور نوجوانان میں لیگل اسسٹنٹ BPS-16) ( نظامت اور نوجوانان میں اکاؤنٹنٹ BPS-16) (محکمہ اعلی تعلیم میں مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی BPS-19) (، خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسر نباتات (BPS-19)،مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس (BPS-19)،، خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس (BPS-19)،،مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش (BPS-19)، مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش بی پی ایس 19،خاتون ایسوسییٹ پروفیسر انگریزی (BPS-19)،،مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر مطالعہ پاکستان،(BPS-19)، خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسر مطالعہ پاکستان (BPS-19)، مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس (BPS-19)، ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس بی پی ایس 19، خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس (BPS-19)،،محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ (BPS-16)، اور محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ آئی ٹی (BPS-17)، شامل ہیں گے،تمام طلباء اپنی رول نمبر سلپ خیبر پختونخواا پبلک سروس کمیشن کے ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، وہ طلبہ جو ویب سائٹ، smsیا email پر معلومات حاصل نہ کرسکے وہ ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پبلک سروس کمیشن کے دفتر ی اوقات میں آسکتے ہیں اس کے علاوہ مندرجہ زیل ٹیلی فون نمبرات نمبر ا ت091-9214131-9212897-9213750-9213563 (Ext: No. 105/180) پر بھی اپنے رول نمبر اور ٹیسٹ کی معلومات کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں