ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی،گراں فروشی وسرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر متعدد دکاندار گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاورنےچارسدہ روڈ پر شیرو جھنگی، تودہ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر متعدد دکاندار گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرپشاور کے دفتر سےجاری بیان کے مطابق مزکورہ کاروائ شہریوں کی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں