ی* پشاور،ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود نے سب ڈویژن وزیر والی بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

، پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود نے سب ڈویژن وزیر والی بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا، رنگارنگ افتتاحی تقریب میں سب ڈویژن وزیر کے اسسٹنٹ کمشنر خیام ناصر وزیر سب ڈویژن کے سپورٹس آفیسر احسان اللہ خان انٹرنیشنل ریفری و ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق، اتھلیٹ ایسوسی ایشن کے فیاض پپو والی بال کوچ لائق خان، پروفیسر فرید اللہ خان، سیف اللہ خان اور سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک حبیب اللہ خان سمیت کثیر تعداد میں سپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے 20 ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر والی بال تقسیم کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے کہا کہ بنوں اور وزیر سب ڈویژن کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں وسائل کی کمی کے باوجود بنوں کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک اور بنوں کا نام روشن کررہے ہیں حالیہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں بنوں کے کھلاڑی صفیان خان نے مین آف دی ٹورنمنٹ کا اعزاز حاصل کیا قومی والی بال ٹیم میں چار کھلاڑی بنوں کے ہیں جبکہ قومی والی بال ٹیم اور قومی خواتین والی بال ٹیم کے کپتانوں کاتعلق بھی بنوں سے ہے اور دیگر کھیلوں میں بھی بنوں کے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر سب ڈویژن کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کھلاڑیوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پہلے بھی کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کئے ہیں اورموجودہ وقت میں بھی مختلف قسم کے کھیلوں کے متعدد ٹورنامنٹس جاری ہیں جن کا مقصد کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو صحت مندانہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں کھیلوں کی جانب راغب کرکے منشیات و دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویرا ن ہو نگے امن کی فضا قائم رہیگی جبکہ آئس ومنشیات کی لعنت سے ہمارے نوجوان محفوظ رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں