ں* انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شاہد سپیشل سنٹرل امیگریشن عدالت میں پیش

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ز پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شاہد سپیشل سنٹرل امیگریشن عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہد نے غیر قانونی طور پر چار افراد کو یورپ بھیجنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ملزم نے ایران اور ترکی کے راستے چار افراد کو یورپ پہنچانے کی کوشش کی جبکہ ایران نے چاروں شہریوں کو گرفتار کرکے واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا۔ملزم کو تہران لنک کے اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے چاروں متاثرہ افراد سے 12 لاکھ روپے لئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں کی نشاندھی پر ملزم کے بھائی ذیشان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں