گھریلو تشدد اور منشیات کے استعمال کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،مشال یوسفزئی

جمعرات 16 مئی 2024 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے زکوٰة و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید کی زیر صدارت پہل-911 ہیلپ لائن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں سید نذر حسین شاہ، یونیسیف اور یو این ایف پی اے کے نمائندوں سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہیلپ لائن پہل- 911 کے قیام کے پس منظر اور ابتک کی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے کہا کہ گھریلو تشدد اور منشیات کے استعمال کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ صوبہ میں دارالامان کو ڈیجیٹلاز کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایف پی اے کی تعاون سے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے ہیلپ لائن فعال کررہے ہیں۔

جو پہل-911 سے منسلک ہوگی۔ اس طرح مزید ہیلپ لائنز کو پہل 911 میں یکجا کررہے ہیں۔ اجلاس کو پہل-911 کے بارے میں بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ ایمرجنسی، ریسکیو، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سمیت دیگر اہم ہیلپ لائن کو پہل-911 ہیلپ لائن کے ساتھ منسلک کرکے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو تمام ہیلپ لائن تک آسان رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

اس طرح بہت جلد گھریلو تشدد کے روک تھام کے لئے ہیلپ لائن سمیت دیگر ہیلپ لائن کو پہل 911 کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔اجلاس میں پہل 911 کی فعالیت و مزید بہتری کیلئے اقدامات و تجاویز پر بحث کی گئی۔ مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بچوں و خواتین کی فلاح وبہبود, منشیات میں مبتلا افراد کی بحالی اور منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد کے روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں