صوبائی وزیر مواصلات کی زیر صدارت ہائی ویز اتھارٹی کو صوبے میں اراضی کے حصول کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت پشاور میں خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو صوبے میں اراضی کے حصول کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر اسد علی، سیکرٹری قانون اختر سعید ترک، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اٹھارٹی انجینئر اسد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو صوبے میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور اراضی کے مالکان کو رقوم دینے ، آئندہ کے لئے عوامی منصوبوں کی اراضی کو مناسب مارکیٹ ریٹ پر خریدنے اور محکمے کے ذمہ واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں کے لئے اے جی آفس اور محکمہ قانون سے رائے لینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات اور مشیر خزانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے لئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال میں لارہی ہے جبکہ محکمے کے ذمہ واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں شرکاء کو اپنی تجاویز اور آراء پیش کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں