ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی،ہشتنگری بازارسے میٹرک امتحانات کے سلسلے میں تیار پریکٹیکل نوٹ بکس قبضے لے لی

جمعہ 17 مئی 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاورنے جاری میٹرک امتحانات کے سلسلے میں نقل کی روک تھام کے لئےہشتنگری کے علاقے چکہ گلی بازار سے تیار پریکٹیکل نوٹ بکس قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور کےدفتر سے جاری بیان کے مطابق طلباء کی ایک بڑی تعداد خود پریکٹیکل نوٹ بک لکھنے کی بجائے بازار میں موجود پہلے سے تیار شدہ نوٹ بک کوترجیح دیتے ہیں ۔والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ طلبا پر اس سلسلے میں خصوصی نظر رکھیں اور مذکورہ غیر قانونی سرگرمیوں دور رکھیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں