خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کر دی

جمعہ 17 مئی 2024 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی گئی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدم کے بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں