ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں بطور ڈرائیور فرائض سرانجام دینے والے زبیر گل مرحوم کے ورثا کو امدادی رقم کا چیک فراہم

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں بطور ڈرائیور فرائض سرانجام دینے والے زبیر گل (مرحوم) کے ورثا کو امدادی رقم کا چیک فراہم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ریسکیو1122 میں بطور ڈرائیور فرائض فراہم کرنے والے زبیر گل (مرحوم) ولد سیدان کے ورثا کو امدادی رقم کا چیک حوالے کردیا۔ زبیر گل (مرحوم) دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوسں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں