وزیربرائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا ہری پور کالج کی 2 طالبات کی موت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

ہفتہ 18 مئی 2024 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی طالبات اور پروفیسرز کی شوگران بالاکوٹ کے موقع پر جیپ ایکسیڈنٹ کے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا ظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی طالبات کے ساتھ شوگران میں پیش آنے والے حادثہ میں جانبحق طالبات اور زخمی ہونے والے پروفیسرز کا سن کر دل بہت افسردہ ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ڈی جی ہیلتھ کو واقعہ میں زخمی طالبات اور پروفیسرز کے خصوصی علاج معالجے کی ہدایت جاری کی۔واضح رہے کہ واقعہ شوگران بالاکوٹ میں پیش آیا جب پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی طالبات ایک پرائیویٹ جیپ میں سفر کررہی تھیں، ہری پور کالج کی 7 طالبات اورٹیچرز جیپ میں سوار تھے کہ افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں 2 طالبات جانبحق ہوئیں جبکہ باقی طالبات اور پروفیسرز زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر کالج پرنسپل اور ورثہ ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر زخمیوں کا علاج معالجہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں