)سیدنا عثمان ذی النورین کے گستاخ کی عدم گرفتاری پر پشاور میں عظیم الشان احتجاج ہو گا ۔ مولانا عطا محمد دیشانی

اتوار 19 مئی 2024 18:30

.پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) اہلسنت والجماعت پشاور کے زیر اہتمام حضرت جی مسجد اندرون یکہ توت پشاور میں اہلسنت والجماعت کے ذمہ داران کا نشست ہوا جس میں پشاور میں ہونے والے 30 مئی کو ہونے دفاع عثمان مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ عطا محمد دیشانی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہمیں کسی دنیاوی شخصیت کے لیے میدان میں نہیں بلکہ ایک قرآنی شخصیت اور ایک عظیم صحابی رسول سیدنا عثمان غنی کے لیے میدان عمل میں ہے حکومت فی الفور سیدنا عثمان غنی کے گستاخی کرنے والے گستاخ کو گرفتار کریں ورنہ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخواہ میں بھی احتجاج کا سلسلہ بڑھتا جائے گا ناموس صحابہ کا مسئلہ مسلمانوں کی ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے پشاور کے ذمہ داران کو مارچ کی تیاری کرنے حکم دیا اور مساجد اور مدارس کے دورے کرنے کا حکم دیا اہلیان پشاور سے اس مارچ کو کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس زیرصدارت قائد پشاور مفتی نجیب اللہ فاروقی صاحب منعقد ہوئی اسکے علاوہ بابو معاویہ، ارشاد حیدری، سمیع اللہ جھنگوی ، مولانا بلال قاسمی ، امجد فاروقی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں