ژ*پشاور،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،سٹی مئیر مردان

اتوار 19 مئی 2024 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ سٹی لوکل گورنمنٹ مردان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی ترقیاتی اہداف کے عین مطابق بنانا ہوگا،ہم اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی اور جی آئی زیڈ کے مالی معاونت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سی پی ڈی آئی کے ریسورس پرسن ڈاکٹر حسین علی نے تکنیکی معاونت فراہم کی، حمایت اللہ مایار نے کہا کہ ہمیں تعلیم،نوجوانوں کے فلاح،غریب و نادار خواتین،کھیل کود،خاندانی منصوبہ بندی،زراعت اور میونسپل سروسز کو عوام کی ضروریات کے عین مطابق بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سی پی ڈی آئی،جی آئی زیڈ اور جرمن حکومت نے پروگرام شروع کیا ہے،اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ کی جائے گی بلکہ منتخب نمائند گان کو بھی اس پروگرام کے زریعے آگاہی دی جارہی ہے جوکہ پائیدار ترقی کیلئے ایک اہم قدم ہے،آخر میں انہوں نے تمام منتخب کونسل ممبران، ی پی ڈی آئی اورجی آئی زیڈ کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں