چارسدہ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 3 اشتہاری مجرمان، 12ملزمان سمیت41 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) چارسدہ پولیس نےضلع بھرکے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران تین مجرمان اشتہاری،آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 12ملزمان سمیت41 مشتبہ افراد گرفتار،9پستول اور 1کلو22گرام آئس برآمد کر لی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ نذیر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق سرکل ایس ڈی پی آوز کی قیادت میں تھانہ تنگی ،تھانہ سروکلے،تھانہ نستہ، تھانہ شبقدر اور ترناب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین مجرمان اشتہاری،41مشتبہ افرادآئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث14 ملزمان سمیت 41مشتبہ افراد گرفتار کر کے 1کلو 22 گرام ائس، 9 پستول اور200 سے زائد کارتوس برآمد کرلیے گئے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت 64 گاڑیوں اور76 افراد کی ویری فیکیشن کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،پولیس نے کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ ذوالفقار علی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمہ میں ملوث ایک ملزم سمیت آئس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 491 گرام آئس برآمد کرلیا گیا،جبکہ ڈی ایس پی تنگی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان اور ایس ایچ او مندنی واجد علی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے 211 گرام ائس اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں