وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاصدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس

پیر 20 مئی 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے فضائی حادثے میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے ایران عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے جاں بحق ہونے والے دیگر ساتھیوں کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور صوبے کے عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں