ضلعی انتظامیہ پشاور کی گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں ، 46 دکاندار گرفتار

منگل 21 مئی 2024 19:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، کم وزن روٹی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر46 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، جی ٹی روڈ، سرکلر روڈ، رامداس، اندرون شہر بازاروں، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 46 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 21 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں