مردان، تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 16:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) مردان کے تھانہ صدر کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او درویش حسن خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیوں کے دوران 3 کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان عبدالوہاب سکنہ مہوڈھیری، ارشد اور بخت زمین ساکنان ملک آباد کورغ سے مجموعی طور پر 201 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں