مردان، گورنمنٹ ہائی سکول بکری بانڈہ چمتار میں منشیات کے خاتمے و نقصانات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) مردان کے گورنمنٹ ہائی سکول بکری بانڈہ چمتار علاقہ تھانہ صدر میں منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی پر ہدایت پر ایس پی صدر خالد خان اور ایس پی ہیڈکوارٹر رضوان حبیب نے طلباء کو منشیات اور آئس کے نقصانات کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

سیمینار میں ایس ایچ او صدر درویش حسن اور مقامی پولیس کے علاوہ معززین علاقہ، اساتذہ کرام اور سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار میں ایس پی خالد خان اور ایس پی رضوان حبیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات بالخصوص آئس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضر کا اہم تقاضا ہے،والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کے مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دینا ہوگا،تمام طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں، نشہ آور اشیاء بالخصوص آئس کے استعمال سے اجتناب کریں اور معاشرے میں ایک مہذب اور کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردان پولیس کی جانب سے منشیات کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا مقصد منشیات کے اقسام اور اس کے نقصانات کے بارے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو آگاہ کرنا اور اس سے اجتناب کر کے معاشرے کے ہر فرد کو ممانعت کی تلقین کرنا ہے۔ شرکاء سیمینار نے پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں