مردان ، لین دین کے تنازع پردوفریقین میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، ایک رہگیرزخمی ہوگیا

بدھ 22 مئی 2024 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) مردان کے علاقہ رستم بونیرروڈ شیرین خان چوک میں لین دین کے تنازع پردوفریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص صدام جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیراشفاق سکنہ سرخڈھیری بھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ رقم کے لین دین کے نتیجہ میں پیش آیا۔ شہریوں نے ملزم نورمحمد کوموقع پرپکڑکرمارا پیٹا۔ پولیس نےملزم کوتشویشناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں