عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل

بدھ 22 مئی 2024 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)خیبرپختونخوا کی صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے انفارمیشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی سربراہی صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں صوبائی نائب صدر قاسم علی خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد طوفان خان، صوبائی سیکرٹریز یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ و ثناء گلزار ایڈوکیٹ اور سابق ایم پی اے صلاح الدین خان شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں