ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے زیر صدارت ویٹ پروکیورمنٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی زیر صدارت ویٹ پروکیورمنٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان خان اور پلاننگ آفیسر، پروکیورمنٹ ممبر نوید احمد نے ویٹ پروکیورمنٹ کے بارے میں پیش رفت کے بارے میں فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی خریداری پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر ہوگی، گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

15 مئی تا 24 مئی لوکل زمینداروں کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ ایک زمیندار سے 500 میٹرک ٹن سے زیادہ گندم نہیں خریدی جائی گی۔ صرف اعلٰی کوالٹی کی گندم خریدی جائیگی۔ گندم کی خریداری بذریعہ کراس چیک خیبربنک سے کی جائیگی۔ضلع دیر پائین کا گندم کی خریداری کا ہدف 7000 میٹرک ٹن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گندم خریداری کا عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ گودام اور اوپن ایریا میں کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔ اجلاس میں سجاد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت، محمد وسیم (ایس ایم ایس پی پی دیر پائین)، سید مزامل شاہ (سٹیٹیسٹیکل آفیسر سی آر ایس، راحت اللہ فیلڈ اسسٹنٹ، شفیع اللہ خان (نمائندہ فلورملز)، ڈی ایس پی نمائندہ ٹریفک پولیس اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں