نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ‘پشاور میں کیمپ آج سے شروع ہوگا‘محمد آصف اورکزئی

اتوار 26 مئی 2024 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ اگست میں پشاور میں منعقد کی جارہی ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کی جارہی ہیں اس سلسلے میں فینز اینڈ انڈر واٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد آصف اورکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں صدر کے پی فینز اینڈ انڈر واٹر ایسوسی ایشن‘فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف‘کمشنر ہزارہ ظہیر السلام کی ہدایات کی روشنی میں پشاور اور ایبب آباد میں کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لگائے جارہے ہیں پشاور میں ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہورہا ہے‘سوئمنگ پول صبح نو سے رات دس بجے تک کھلا رہے گا کھلاڑیوں کوٹریننگ کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے‘کیمپ کمانڈنٹ صلاح الدین قریشی ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ جاوید خان مروت ڈپٹی کمانڈنٹ ہوں گے کوچز میں اسد خان‘ عزیز الرحمان‘ اوسید خان‘عبدالرحمان اور معاذ اختر شامل ہیں‘سرپرستی صدر کے پی فینز اینڈ انڈواٹر ایسوسی ایشن ظہیر السلام کریں گے کیمپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کاانتخاب ان مقابلوں کے لئے ہوگا اور نیشنل چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کا انتخاب اگست میں ہی فرانس میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کیا جائے گا جس کے لئے دس رکنی دستہ شرکت کرے گا اور اس کا انتخاب کیا جائے گا جس میں چھ کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہوں گے ان میں کوچ‘ اسسٹنٹ کوچ و فزیو‘مینجر و اسسٹنٹ مینجر شامل ہوں گے‘ کمشنر ہزارہ ظہیر السلام کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ورلڈ چیمپئن شپ کے معاملات دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں