یوم پاکستان یوتھ فیسٹول، ٹیبل ٹینس اور آرچری مقابلے اختتام پذیر

ٹیبل ٹینس بوائز کیٹیگری میں شایان ،گرلز چمپئن شپ اقراء رحمان نے جیت لی

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) یوم پاکستان کے مناسبت سے منعقدہ یوتھ سپورٹس فیسٹول میں ٹیبل ٹینس اور آرچری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، ٹیبل ٹینس بوائز کیٹیگری میں شایان جبکہ گرلز چمپئن شپ اقراء رحمان نے جیت لی ،آرچری میں سلمان اور عامر نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ، اس موقع پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ سیف گولڈ میڈلسٹ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد نور مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله ،پختونخوا آرچری کلب کی صدر سارہ خان ، سپیشل برانچ کے انسپکٹر امداد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ یوم پاکستان یوتھ سپورٹس فیسٹول میں ٹیبل ٹینس بوائز کیٹگری میں شایان نے حسیب کو 11-9,8-11,11-7,9-11 اور11-8 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا اس سے قبل سیمی فائنل میں شایان نے فیضان جبکہ حسیب نے شرجیل کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، خواتین فائنل میں اقراء رحمان نے نمرا کو تین ایک سے شکست سکور 11-9,10-11,11-7 اور11-6 رہا ، سیمی فائنل میں اقراء رحمان نے حیاء کو تین صفر جبکہ نمرا نے حبا کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آرچری کے مقابلوں میں سلمان نے 35 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، عامر 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ شایان نے 22 پوائنٹس کے تیسری پوزیشن حاصل کی چمپئن شپ میں 30 سے زائد جونیئر وسینئر آرچرز نے حصہ لیا ۔ پختونخوا ٓرچری کلب کی صدر سارہ خان اور وقاص نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں