تاریخ میں پہلی دفعہ انڈر 21 انٹرتحصیل خیبرپختونخواگیمز ایبٹ آباد میں بھی جاری

جمعرات 20 فروری 2020 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) صوبائی حکومت او ڈائر یکٹر یٹ سپورٹس کے پی ، کے زیر اہتمام صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ انڈر 21 انٹرتحصیل خیبرپختونخواگیمز صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی جاری ہیں، ضلع ایبٹ آباد کے چار تحصیلوں،ایبٹ آباد،حویلیاں، لورہ اور لوہر تناول کی تحصلیوں کے تین سو سے زائدکھلاڑی چھ مختلف گیمز کبڈی ، ٖفٹ بال، بیڈمنٹن اتھلیٹیکس ،رسہ کشی اور والی بال میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزماء ہیں ابتدائی روزایبٹ آباد بار کلب گراونڈ میں کھیلے گئے کبڈی مقابلوں میں ایبٹ آباد اور حویلیاں نے کامیابی حاصل کی پہلے میچ میں حویلیاں نے لوئر تناول کو دلچسپ سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 30کے مقابلے میں38پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا ئی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تحصیل ایبٹ آباد نے لورہ کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 15کے مقابلے میں44پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے کیے کوالیفائی کیا جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں میزبان ایبٹ آباد نے لوئر تناول کو دو صفر سے جبکہ تحصیل حویلیاں نے لورہ کو 2-0کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا ئی کبڈی اور رسہ کشی کے ان میچوں کو عبدالعزیزخان محمد شفیق شاہد گل اور طاہر منیر اعوان نے سپروائز کیاوکلاء سمیت شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں