صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار

منگل 7 مئی 2024 15:22

صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ایس ڈی اوصحافی کالونی نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران منہالہ گاں میں 10ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، ملزمان واپڈا کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے، انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں