کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا

اتوار 21 اپریل 2019 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے گرجا گھروں میں تقریبات منعقد کی گئیں، بچے بڑوں سب نے صبح سویرے چرچ پہنچ کر مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی ۔ مقامی چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔ ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر سیکورٹی انتہائی ہائی الرٹ کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں