ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام 19 مئی یوم ثقافت ہزارہ قوم کی تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری

پیر 13 مئی 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام 19 مئی یوم ثقافت ہزارہ قوم کی تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہے اس سلسلے میں پارٹی کی مختلف کمیٹیوں نے اپنے زمے لئے گئے زمہ داریوں کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے پارٹی کے زیر اہتمام کارکنوں کو فعال کرکے انھیں بھی زمہ داریاں دی گئی ہے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس علمدار روڈ کے مرکزی اور ہزارہ ٹاون دفاتر میں منعقد ہوئے جبکہ شعبہ خواتین کے اجلاس میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی اجلاسوں سے پارٹی کے نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزار، ڈپٹی سکیرٹری محمد رضا ہزارہ، سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، ارکان مرکزی کونسل محترمہ سیما بتول، عاطفہ صادق، ضلعی صدر یونس حیدری، ضلعی سکیرٹری فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یوم ثقافت ہزارہ قوم کی شناخت کی علامت ہے ہم منظم اور شایان شان طریقے سے اپنی یوم ثقافت مناکر دنیا کو ایک امن پسند، پرامن، مہذب قوم ہونے کا پیغام دیں گے، آج کی دنیا ایک مختلف دنیا بن چکی ہے قومیں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی نزدیک آچکی ہے ممالک کے ساتھ قوموں کے مفادات بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑھ چکے ہیں ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ خطے کے تمام قدیم و تاریخی اقوام ایک دوسرے کے زبان، ثقافت، رسم و رواج، طرز بود و باش کا احترام اور انکے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کی ترقی کے ساتھ ثقافتوں کی ترقی کے عمل کا حصہ بنیں،پارٹی رہنماوں نے کہا کہ پارٹی کارکن منظم اور بہترین کارکن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کلچر ڈے کے دن مکمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں،اس مقصد کیلئے پارٹی کی نگران کمیٹیاں ہر مرحلے پر کارکنوں کی رہنمائی کے لئے موجود رہیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم کی انجمنوں، اداروں اور تنظیموں سے ہزارہ یوم ثقافت شاندار طریقے سے منانے کی توقع کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں