ا ے این پی کے رہنما عزیزاللہ خان کی بارہویں برسی کے موقع پرتعزیتی ریفرنس تین دسمبرکو کوئٹہ پریس کلب میں ہوگا

پیر 29 نومبر 2021 14:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام   پارٹی رہنما عزیر  اللہ ماما کی بارہویں برسی  کے موقع پر تعزیتی ریفرنس 3 دسمبر کو  کوئٹہ پریس کلب میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اے این پی  ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ، جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ، ثنا اللہ کاکڑ ، شان عالم ، عین الدین ترین ،ندیم کاسی ، حبیب ننگیال ، اخلاق بازئی ،سید یاسین آغااور صحبت کاکڑنے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام عزیزاللہ خان عزیزماما کی بارہویں برسی کے موقع پرکوئٹہ پریس کلب میں 3دسمبرکو تعزیتی ریفرنس ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پشتون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں