وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو میرج گرانٹ کے 1 لاکھ روپے کا چیک دلوادیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو میرج گرانٹ کے 1 لاکھ روپے کا چیک دلوادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار خاتون نے درخواست دائر کی تھی کے ان کی بیٹی کی شادی تھی جس کے لئے انہوں نے میرج گرانٹ کے لئے متعلقہ محکمے کو درخواست دی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر بھی لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔

متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی میرج گرانٹ کی رقم جو 1 لاکھ بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی 1 لاکھ کی رقم ان کو ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں