ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑکی زیر صدارت تمام محکموں کے افسران کے تعارفی اجلاس کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑکی زیر صدارت تمام محکموں کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑنے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہ افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں ،اپنے اسپورٹنگ سٹاف کو حاضر کریں ،سرکاری امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت، امن وامان پر مکمل فوکس کریں گے ،زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے ہے ،صنوبر کے جنگلات کی کٹائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت کے عوام کا گزر بسر زراعت سے ہے، کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ،زراعت کے افسران کسانوں کو مکمل ریلیف دیں،محکمہ لائیو سٹاک زیارت مالداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسران خادم بن کر کام کریں اور آپس میں رابطہ رکھ کر عوام کے مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں