ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیگی ، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی گل نواز

منگل 14 مئی 2024 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ضلع نصیرآباد میں سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی گل نواز نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کر نے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تعمیراتی عمل کو مسمار کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیگی ، اگر کسی نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو ان کی تعمیر شدہ عمارت کو گرا دیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی، اس لئے نقصانات سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں