صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے

منگل 14 مئی 2024 19:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے کردیئے گئے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو قمبر دشتی کا تبادلہ کر کے انہیں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بلو چستان ، عبد الرحمن بزدار کو سیکر ٹری محکمہ جنگالات و جنگلی حیات، محمد حیات کاکڑ کو سیکر ٹری ٹرانسپورٹ ، یاسر خان یا سین زئی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق لعل جان جعفر کو سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو ، عمران گچکی کو سیکر ٹری پی ایچ ای، عبد الولی کاکڑ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی جبکہ جاوید انور شاہوانی کو سیکر ٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں