ایکسائز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار سے 1 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 14 مئی 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ایکسائز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار سے 1 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ ذیشان رضا گوہر کی خصوصی ہدایت پر انچارج انسپکٹر نادر احمد ، انسپکٹرز طارق شاہ، راحیل علی اور کانسٹیل محمد اسماعیل، فراز ابراہیم، منصور احمد، محمد اشرف نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کو روک کر چیک کیا اور اس کے قبضے سے ایک کلو آئس برآمد کرکے موٹر سائیکل قبضے میں لیکر اس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ مزید کارروائی ایکسائز کا عملہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں