عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے،عبد الر حمن کھتیر ان

بلوچستاننایک بارپھرمعاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی ، صو بائی وزیر کابیان

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لئے اقدامات کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے،بلوچستاننایک بارپھرمعاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں جو ہر بار اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کرواتے ہیں ، عوام کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،عوام سے جو وعدے کیے گئے ان کی تکمیل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ان شا اللہ بہت جلد اس کے ثمرات بھی ملیں گیسردار کھیتران نے کہا کہ اپنے قائدننواز شریفنکے خدمت کے وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب عوام اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب جب بھی پا کستان مسلم لیگ (ن)ناقتدار میں آئے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا اور عوام کے مسائل حل ہوئے ،وہ وقت دور نہیں جبنبلوچستاننایک بار پھرمعاشی طور پر خوشحال ہوگا جس سے عوام کی زندگیوں میں بھی آسودگی آئے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں